Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاک ایران گیس پائپ لائن پاکستان کی ضرورت ہے، حافظ نعیم الرحمان

Published

on

Pak-Iran gas pipeline is the need of Pakistan, Hafiz Naeemur Rehman

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن اس وقت پاکستان کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں زیادہ خراب ہے،حکومت مسائل کا ادراک کرے نوجوانوں کے مسائل کو سمجھے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایف بی آر نے 1300 ارب روپے کی کرپشن ہے،ایف بی آر کا عمل دخل بڑھنےسے ایکسپورٹ پر اثر پڑے گا،اس وقت ایف بی آر کرپشن کو بڑھانے میں کردارادا کررہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کو عیاشیوں کیلئے پوری مراعات حاصل ہیں،عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ،بجلی،گیس کے مہنگے بل،پٹرول پر لیوی لگی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت پاک ایران گیس پائپ لائن پرکام نہیں کرتی،پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام ہو تو 25 فیصد ضرورت پوری ہو جائے گی،پاک ایران گیس پائپ لائن اس وقت پاکستان کی ضرورت ہے۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت ہمیں آئی پیز کے حوالےسے ڈراتی ہے،پاکستان کی معیشت تباہ ہوچکی ہے،ملک میں مایوسی پھیل رہی ہے،پاکستان مزید بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آر ایل این جی جب موجود ہوتی ہے تو پریشر کم کردیا جاتا ہے،اسمگلنگ کی وجہ سے پاکستان کو 250 ارب کا نقصان ہوتا ہے،انکوائری ہونی چاہئے بارڈر اسمگلنگ میں کون،کون ملوث ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فیض حمید کے معاملے پر کوئی بات نہیں کرناچاہتا،یہ اداروں کا اندرونی معاملہ ہے،احتجاج کے دوران امن کو ہاتھ سے نہیں جانے دیا،حکومت کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر عملدرآمد کرانا جانتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کا نوجوان روزگار کیلئے باہر جاناچاہتا ہے،74فیصد افراد آمدنی کے مطابق اخراجات نہیں کرسکتے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین