پاکستان

پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس ہمت، دہشت اور محافظ کا عراقی بندرگاہ کا دورہ

Published

on

پاک بحریہ کے جہازوں  پی این ایس ہمت، دہشت اور محافظ نے عراق کی بندرگاہ ام قصر کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بندرگاہ آمد پر میزبان بحریہ کےافسران اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے فلوٹیلا کا استقبال کیا۔

پاک بحریہ کے مشن کمانڈر کی عراق کے بحری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں کےدوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک بحریہ کے جہازوں کی عراقی بحریہ کے ہمراہ مشترکہ بحری مشق میں شرکت کی،پاک بحریہ کے فلوٹیلا کا دورہ عراق دونوں ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید تقویت دے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version