کھیل
پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچ، اعظم خان کی انٹری پر ریسلر بگ شو کا گانا چلائے جانے پر مداح ناراض
قومی کرکٹ ٹی کے بلے باز اعظم خان کی گراؤنڈ میں انٹری پر معروف ریسلر کا گانا چل گیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے میچ میں اعظم خان کی انٹری کے وقت میدان میں انتظامیہ نے معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر بگ شو کا گانا بجا دیا۔
یہ واقعہ پاکستان کی اننگز کے دوران وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان بیٹنگ کرنے آئے تب پیش آیا،اس واقعہ پر سوشل میڈیا صارفین نیوزی لینڈ کے اسٹیڈیم کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں اور شائقینِ کرکٹ سخت ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
مداحوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے اس حوالے سے پوچھا جائے۔