Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پاکستان اور چین کا سی پیک فیز 2 کو تیز کرنے پر اتفاق

Published

on

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر مسٹر جیانگ زئی ڈونگ نے ملاقات کی، فریقین نے سی پیک فیز 2 کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ چینی قیادت اور حکومت پاک چین دوستی کو مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں، پاکستان سی پیک کے اگلے مرحلے میں جانے کا خواہاں ہے، جبکہ پانچ نئی اقتصادی راہداریوں پر ایک ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت اقدامات اور منصوبوں کے بر وقت نفاذ اور تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پاکستان انتھک محنت کرے گی ،پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے اقتصادی زونز کو فعال کرنا شامل ہے  ہمیں ایسے سیکٹرز کا تعین کرنا ہوگا جن میں پاکستان کی برامدات میں اضافہ کیا جا سکے،سی پیک کے دشمن نہیں چاہتے کہ ہم ترقی کریں، پاکستان آئی ٹی، زراعت، نوجوان نسل کے لیے روزگار کے مواقع، گریں انرجی اور صنعت و تجارت جیسے شعبوں میں خصوصی توجہ مرکوز کر رہا ہے،    پاکستان نے قومی ترقی کے لیے سی پیک کے تحت پانچ اقتصادی راہداریوں پر کام تیز کر دیا ہے۔

احسن اقبال  نے کہا کہ ان پانچ راہداریوں میں روزگار کی تخلیق ، گرین انرجی، انوویشن اور خصوصی علاقائی ترقی کے منصوبے شامل ہیں ،گوادر بندرگاہ اور اس سے منسلک فری زون کی ترقی سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملے گی، مزید خطے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوںگے۔

چین کے سفیر نے وفاقی وزیر کو چوتھی بار وزیر منصوبہ بندی بننے پر مبارکباد دی ،چینی سفیر نے کہاآپ ساری دنیا میں مسٹر سی پیک کے نام سے جانے جاتے ہیں،آپ کی سربراہی میں مجھے بھی مزید سیکھنے کا موقع ملے گا۔

چینی سفیرنے کہا کہ آپ ایک کامیاب سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب ماہر ترقیاتی معاشیات بھی ہیں،منصوبہ بندی کی وزارت اور چین کی قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن دونوں نئی اقتصادی راہداریوں پر الگ الگ کنسپٹ نوٹس (تجاویز) تیار کریں گے، جو مستقبل میں ہر شعبے کے لیے ایک واضح روڈ میپ فراہم کریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین