Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو ویزے جاری کر دیئے، پاکستان کے ناظم الامور جلد دلی روانہ ہوں گے، ذرائع

Published

on

پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو بیک وقت ویزے جاری کر دیئے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے لیے نئے پاکستانی ناظم الامور سعد وڑائچ کو بھارتی ویزا مل ہی گیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارت کاروں، سفارتی عملے اور فیملیز کے ویزوں کا بیک وقت تبادلہ ہوا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر تک آنے والی تمام ویزہ درخواستوں پر ویزے جاری کر دیے گئے، پاکستانی ہائی کمیسن نئی دہلی نے تقریباً 30 بھارتی سفارت کاروں، سٹاف ممبرز اور فیملی ممبرز کو ویزے جاری کیے-

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے بھی پاکستان کے سفارت کاروں، سٹاف اور فیملی ممبرز کو تقریباً اتنے ہی ویزے جاری کیے ہیں۔

پاکستان کے ناظم الامور سعد وڑائچ سفارتی ذمہ داریاں سمبھالنے جلد دہلی روانہ ہونگے، اسی طرح بھارت نے بھی پاکستان کے سفارت کاروں، سٹاف اور فیملی ممبرز کو تقریباً اتنے ہی ویزے جاری کیے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین