Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاکستانی شہریوں کا اٹلی میں غیرقانونی داخلہ روکنے کے لیے پاکستان اور اٹلی کا معاہدے پر اتفاق

Published

on

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے اٹلی کی سفیر میریلینا ارملین نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران غیر قانونی طور پر  اٹلی جانے والے پاکستانیوں کا داخلہ روکنے کے لئے معاہدے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے  متعلقہ حکام کو موقع پر ہی احکامات دئیےغیر قانونی طور پر اٹلی جانے والے پاکستانیوں کا داخلہ روکنے کے لئے مشترکہ پالیسی اپنانے پر اتفاق ہوا۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان انسانی سمگلنگ روکنے کے  معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

میلان اور اسلام آباد  کو سسٹر سیٹز  کا درجہ دینے کی تجویزدی گئی، محسن نقوی نے کہا کہ  پاکستان بھر میں انسانی سمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انسانی سمگلنگ کے مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔اٹلی غیر قانونی طور پر جانے والوں کو ناصرف جیل جانا پڑے گا بلکہ رقم بھی ضائع ہو گی۔ انسانی سمگلنگ روکنے کے لئے ایف آئی اے کو بھرپور کارروائی کا حکم دیا ہے۔انسانی سمگلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔  پاکستان سے اٹلی قانونی طور پر ہنر مند افرادی قوت بھیجی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں اٹلی کی سفیر کی ذمہ داری سنبھالنے پر میریلینا ارملین کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور  اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا، اٹلی کی سفیر نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے اقدامات کو سراہا۔

اطالوی سفیر نے انسانی سمگلنگ روکنے کے لئے ہر ممکن  تعاون کی یقین دہانی کرائی، وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور اٹلی کے سفارت خانے کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین