پاکستان
پاکستانی شہریوں کا اٹلی میں غیرقانونی داخلہ روکنے کے لیے پاکستان اور اٹلی کا معاہدے پر اتفاق
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے اٹلی کی سفیر میریلینا ارملین نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران غیر قانونی طور پر اٹلی جانے والے پاکستانیوں کا داخلہ روکنے کے لئے معاہدے پر اتفاق کیا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ نے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی احکامات دئیےغیر قانونی طور پر اٹلی جانے والے پاکستانیوں کا داخلہ روکنے کے لئے مشترکہ پالیسی اپنانے پر اتفاق ہوا۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان انسانی سمگلنگ روکنے کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔
میلان اور اسلام آباد کو سسٹر سیٹز کا درجہ دینے کی تجویزدی گئی، محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان بھر میں انسانی سمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انسانی سمگلنگ کے مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔اٹلی غیر قانونی طور پر جانے والوں کو ناصرف جیل جانا پڑے گا بلکہ رقم بھی ضائع ہو گی۔ انسانی سمگلنگ روکنے کے لئے ایف آئی اے کو بھرپور کارروائی کا حکم دیا ہے۔انسانی سمگلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پاکستان سے اٹلی قانونی طور پر ہنر مند افرادی قوت بھیجی جائے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں اٹلی کی سفیر کی ذمہ داری سنبھالنے پر میریلینا ارملین کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا، اٹلی کی سفیر نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے اقدامات کو سراہا۔
اطالوی سفیر نے انسانی سمگلنگ روکنے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور اٹلی کے سفارت خانے کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال