تازہ ترین

پاکستان اور ترکی کا دوطرفہ تجارتی حجم کو ایک ارب ڈالر سے بڑھا کر 5 ارب ڈالر کرنے کا عزم

Published

on

پاکستان اور ترکی نے دوطرفہ تجارت دوطرفہ تجارت کو موجودہ ایک بلین ڈالر سے 5 ارب ڈالر تک بڑھانےکا عزم ظاہرکیا ہے۔

پاکستان کے دورے پر آئے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے سارھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں تجارتی حجم بڑھانے اور مختلف شعبوں میں تعاون  کو فروغ دینے کا اعلان کیا۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے،پاکستان ہمارا قریبی دوست اور برادر ملک ہے،پاکستان کا میرا یہ پہلا دورہ ہے۔

وزیرخارجہ ترکیہ حاقان فیدان نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر دلی تعزیت پیش کرتا ہوں،ایرانی صدر اور وزیرخارجہ کی شہادت کی خبر نے غمزدہ کردیا،ہیلی کاپٹر حادثے کا سنتے ہی ایران سے رابطہ کیا،ایران کو ہم نے ہرممکن مدد کی پیشکش کی ہے،ایرانی قوم اور مرحومین کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیرخارجہ اسحاق ڈارسےمختلف معاملات پرتفصیلی گفتگو ہوئی،پاکستان کا علاقائی اور عالمی سطح پر اہم کردار ہے،پاکستان ہمارا تزویراتی شراکت دار ہے،ہم نےدوطرفہ تعلقات کےتمام پہلوؤں کاجائزہ لیا،دوطرفہ تجارت کو موجودہ ایک بلین ڈالر سے 5 ارب ڈالر تک بڑھانےکا عزم ظاہرکیا ہے،سائنس وٹیکنالوجی کےشعبےمیں بھی تعاون کےمواقع پر بات چیت ہوئی۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر بھی ہم نے بات چیت کی،فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اورترکیہ کے درمیان دوطرفہ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں،پاکستان اور ترکیہ دو ملک اور ایک قوم ہیں،دونوں ممالک کی قیادت ہمیشہ عوام کے مفاد میں کام کرتی رہی ہے،دونوں ممالک میں تجارت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون موجود ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک کےعوام کے ایک دوسرے سےمضبوط تعلقات ہیں،دفاع کے مختلف مشترکہ شعبوں میں تعاون جاری ہے،دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کے مؤقف کی عالمی سطح پر تائید کی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version