تازہ ترین
پاکستان کا بجٹ آئی ایم ایف معاہدے کے لیے مددگار لیکن عوامی ردعمل سے اصلاحات کے اقدامات متاثر ہو سکتے ہیں، موڈیز
اصلاحات پرقائم رہنا بجٹ اہداف کے حصول کیلئے اہم ہوگا، مہنگائی کی وجہ سے سماجی تناؤ دوبارہ پیدا ہوسکتا ہے
عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز ریٹنگز نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئندہ مالی سال 25-2024 کا بجٹ توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسلام آباد کے جاری مذاکرات کی ”ممکنہ حمایت“ کرے گا۔ ساتھ ہی موڈیز نے خبردار کیا کہ بڑھتی مہنگائی کے نتیجے میں عوامی ردعمل یا تناؤ حکومت کی جانب سے اصلاحات کے اقدامات متاثر ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان مستقل میکرو اکنامک استحکام کا خواہاں ہے اور نئے قرض کےلئے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، وزیر خزانہ اورنگزیب نے اپنی بجٹ تقریر اور پوسٹ بجٹ پریس بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ جولائی کے اوائل میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔
بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بجٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا آدھے سے زیادہ ریونیوسود کی ادائیگی پرخرچ ہوگا، پاکستان کا بجٹ آئی ایم ایف کےساتھ قرض پروگرام کیلئےمذاکرات میں مددگارہوگا۔
موڈیز کے مطابق شرح نموکا ہدف 3.6 فیصد رکھ کرآئی ایم ایف کوخوش کرنے کی کوشش کی اور مالی استحکام کیلئے ٹیکسوں میں اضافے اورشرح نموپرانحصارکیا گیا۔
بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا کہ اصلاحات پرقائم رہنا بجٹ اہداف کے حصول کیلئے اہم ہوگا، مہنگائی کی وجہ سے سماجی تناؤ دوبارہ پیدا ہوسکتا ہے، مہنگائی کا اصلاحات کے پروگرام پراثرہوسکتا ہے۔
موڈیز نے کہا کہ حکومت کے پاس مضبوط الیکٹورل مینڈیٹ نہ ہونے کی وجہ سے اصلاحات پرعمل مشکل ہوسکتا،ریونیو میں 40 فیصد اضافہ ٹیکسوں میں اضافے کی وجہ سےہے، توانائی کے شعبے میں 1.4 ٹریلین روپے سبسڈی ظاہرکرتی ہے کہ اصلاحات محدود ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی