ٹاپ سٹوریز
پاکستان نے 2 ارب ڈالرز کا قرض رول اوور کرنے کے لیے چین سے درخواست کردی
پاکستان نے 2 ارب ڈالرز کا قرض رول اوور کرنے کے لیے چین سے درخواست کردی۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چین کے وزیراعظم کو خط لکھ کر 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کی ہے۔
نگران وزیراعظم کی چین کے ہم منصب سے درخواست کی ہے کہ 2 ارب ڈالرز کا قرض ایک سال کیلئے مؤخر کردیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے 2ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے جلد رول اوور ہونے کاامکان ہے۔چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کیلئے 23 مارچ 2024 کو ڈیپازٹ ٹائم مکمل ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق موجودہ قواعد و ضوابط پر قرض رول اوور کرنے کی درخواست کی گئی ہے،قرض رول اوور کرانے کیلئے وزارت خزانہ اور چینی حکام رابطے میں ہیں۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم نے اپنے خط میں مالیاتی تعاون پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق چین کی جانب سے مجموعی طور پر 4 ارب ڈالر کا قرض سیف ڈیپازٹ حاصل کیا گیا،چین کی جانب سے 4 ارب ڈالر قرض ملنے سے پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ کم ہوا۔
-
کھیل12 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان6 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی