ٹاپ سٹوریز

پاکستان نے 2 ارب ڈالرز کا قرض رول اوور کرنے کے لیے چین سے درخواست کردی

Published

on

پاکستان نے 2 ارب ڈالرز کا قرض رول اوور کرنے کے لیے چین سے درخواست کردی۔

نگران  وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چین کے وزیراعظم کو خط لکھ کر 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کی ہے۔

نگران وزیراعظم کی چین کے ہم منصب سے درخواست کی ہے کہ 2 ارب ڈالرز کا قرض ایک سال کیلئے مؤخر کردیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے 2ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے جلد رول اوور ہونے کاامکان ہے۔چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کیلئے 23 مارچ 2024 کو ڈیپازٹ ٹائم مکمل ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق موجودہ قواعد و ضوابط  پر قرض رول اوور کرنے کی درخواست  کی گئی ہے،قرض  رول اوور کرانے کیلئے وزارت خزانہ اور چینی حکام رابطے میں ہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم  نے اپنے خط میں مالیاتی تعاون پر چین کا شکریہ بھی ادا  کیا۔

ذرائع کے مطابق چین کی جانب سے مجموعی طور پر 4 ارب ڈالر کا قرض سیف  ڈیپازٹ حاصل کیا گیا،چین  کی جانب سے 4 ارب ڈالر قرض ملنے سے پاکستان  پر بیرونی ادائیگیوں  کا بوجھ  کم ہوا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version