Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاکستان رہائش کے اعتبار سے دنیا کا سستا ترین ملک، مصر دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے، عالمی شماریات انڈیکس

Published

on

عالمی شماریات انڈیکس نے پاکستان کو رہائش کے لیے دنیا کا سستا ترین ملک قرار دے دیا۔

عالمی شماریات انڈیکس نے دنیا میں سستے ترین ملکوں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست کے مطابق رہائش کے لیے سستے ترین ملکوں میں پاکستان پہلے ،مصر دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔

اس فہرست کے مطابق یورپی ممالک سستے ترین ممالک کی فہرست میں سب سے آخر پر ہیں۔سستے ممالک کی فہرست میں سویٹزلینڈ سب سے آخر میں آیا۔

عالمی شماریات انڈیکس نے زندہ رہنے کے لیے ضروری اشیا سوئٹز لینڈ میں سب سے مہنگی ہونے پر مہنگا ملک قرار دیا۔ بنگلہ دیش 12 ویں، ترکی 17ویں  اور چائنہ سستے معیار زندگی میں 59 ویں نمبر پر ہے۔

سعودی عرب 88 ویں ، متحدہ عرب امارات 105 اور برطانیہ 108 ویں نمبر پر سستا ملک قرار پایا

کینیڈا 116, امریکہ 125 اور ڈنمارک بھی مہنگے ممالک میں شمار کئے گئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین