Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاکستان منرلز سمٹ آج ہوگی، غیرملکی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد شریک ہوگی

Published

on

پاکستان منرلز سمٹ- ڈسٹ ٹو ڈیویلپمنٹ آج اسلام آباد میں ہوگی،اِس موقع پروزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف چیف گیسٹ اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر  گیسٹ آف آنر ہوں گے۔

حکومت کی پریس ریلیز کے مطابق ملک میں سرمایہ کاری کے ون ونڈو مواقع کے لیے سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل ( ایس ایف آئی سی) قائم کی گئی ہے، اس کونسل کے قیام سے وزیراعظم اور آرمی چیف نے پاکستان کو تیز تر ترقی کے نئے دور میں شامل کرنے کا عزم کیا ہے۔

زراعت ، لائیو سٹاک ،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور معدنیات کے میدان میں جدید طریقہ کار سے آراستہ  ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے پاکستان کی تیز تر ترقی کو یقینی بنایا جائے گا،اس حوالے سے گرین پاکستان اور آئی ٹی سیمینار کے کامیاب انعقاد کے بعد آج پاکستان منرلز سمٹ، ڈسٹ ٹو ڈیویلپمنٹ کا انعقاد اسلام آباد میں آج کیا جارہا ہے۔

سیمینار میں ماہر معدنیات، اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد بشمول سعودی عرب اور دیگر ممالک سے سرمایہ کار شرکت کر رہے ہیں۔

اس سیمینار کے انعقاد سے پاکستان میں 6 لاکھ مربع کلو میٹر تک پھیلے معدنیات بشمول کوئلہ ،کاپر ، سونا، زنک ،ماربل کی  90 اقسام، اور نمک کے ذخائر کو جدید اور تیز تر کان کنی کے ذرائع استعمال کر کے ملکی برآمدات میں بھرپوراضافہ کرنے کے مواقع میسر آئیں گے

ریکوڈک اور سیندک منصوبے کی کامیابی ملک کے روشن مستقبل کی موجودہ مثال ہیں،اس منصوبے سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا

ریکوڈک اور سیندک پروجیکٹ کی کامیابی ملک میں نوجوانوں کے لیے بے شمار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ریکوڈک اور سیندک پروجیکٹ میں عالمی توجہ اور دلچسپی کے بعد اسلام آباد میں منرل سمٹ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔

آج اسلام آباد سرینہ ہوٹل میں پاکستان منرل سمٹ، ڈسٹ ٹو ڈویلپمنٹ ہو گی،اسلام آباد میں ہونے والی سمٹ کا بنیادی مقصد ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دے کر ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے باب کا آغاز کرنا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین