ٹاپ سٹوریز
پاکستان ’ بروقت، آزادانہ اور منصفانہ‘ انتخابات کرائے، امریکا کی قائم مقام ڈپٹی سیکرٹری کا جلیل عباس جیلانی کو فون
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ سینئر امریکی سفارت کار وکٹوریہ نولینڈ نے پاکستان کے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے بات کی اور ملک میں "بروقت، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات” کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا، "قائم مقام ڈپٹی سیکرٹری نولینڈ اور وزیر خارجہ جیلانی نے پاکستان کے قوانین اور آئین کے مطابق بروقت، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔”
پاکستانی سیاست ایک سال سے زیادہ عرصے سے بحران کا شکار ہے، اس بحران کا مرکز سابق وزیر اعظم عمران خان ہیں جنہیں گزشتہ سال پارلیمانی عدم اعتماد کے ووٹ میں معزول کر دیا گیا تھا۔
عمران خان نے اپنی بے دخلی کا ذمہ دار امریکہ اور فوج کے سربراہ کو ٹھہرایا تھا۔ واشنگٹن اور فوج دونوں نے ان کے دعووں کی تردید کی ہے۔ نولینڈ اور جیلانی کے درمیان کال پر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے بیان میں عمران خان کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔
پاکستان میں اگست کے وسط میں عبوری وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی سربراہی میں نگراں کابینہ نے حلف اٹھایا، اس حکومت کو نئے انتخابات تک ملک چلانے کا کام سونپا گیا ہے، حلقہ بندیوں کی ازسر نو تشکیل کی وجہ سے الیکشن تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ تازہ ترین مردم شماری کی بنیاد پر نئی حلقہ بندیوں کو 14 دسمبر تک حتمی شکل دی جائے گی۔ اس کے بعد کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ اگر نگراں سیٹ اپ اپنی آئینی مدت سے آگے بڑھتا ہے تو منتخب حکومت کے بغیر طویل مدت فوج کو، جس نے ملک کے 76 سالہ وجود میں تین دہائیوں سے زائد عرصے سے براہ راست حکومت کی ہے، کو کنٹرول مضبوط کرنے کا موقع ملے گا۔
محکمہ خارجہ نے کہا کہ نولینڈ اور جیلانی نے پاکستان کے معاشی استحکام اور آئی ایم ایف کے ساتھ مسلسل مصروفیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔