تازہ ترین
پاکستان بشام حملے کے ذمہ داروں کو سخت سزادے، یقینی بنائے دوبارہ ایسا حملہ نہ ہو، چین
شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر حملے کے بعد اسلام آباد میں چینی سفارت خانے نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حملے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دے، چینی باشندوں کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھائے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ایسا حملہ دوبارہ نہ ہو۔
چینی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہاکہ 26 مارچ کو مقامی وقت کے مطابق تقریبا ایک بجے داسو ہائیڈرو پاور اسٹیشن پروجیکٹ کی ایک گاڑی پر دہشت گردوں نے اس وقت حملہ کیا جب یہ پراجیکٹ کی طرف جا رہی تھی جس کے نتیجے میں پانچ چینی اور ایک پاکستانی مارے گئے۔
بیان میں کیا گیا کہ پاکستان میں چینی سفارت خانہ اور قونصل خانے اس حملے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور دونوں ممالک سے تعلق رکھنے والے متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں چینی سفارتخانے اور قونصل خانوں نے ہنگامی رسپانس کا کام شروع کردیا ہے، پاکستان سے مطالبہ ہے کہ وہ حملے کی جامع تحقیقات کرے، ذمہ داروں کو سخت سزا دے اور اسی دوران چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کے تحفط کے لیے عملی اور موثر اقدامات کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ اس حملے جیسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔
چینی سفارتخانے نے پاکستان میں موجود چینی باشندوں اور کمپنیوں سے کہاکہ وہ اپنی مقامی سیکورٹی صورت حال پر توجہ دیں، سیکورٹی کے اقدامات بڑھائیں اور حفاظی انتظامات کریں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور