تازہ ترین
پاکستان نے آپریشن عزم استحکام کے لیے امریکا سے مدد مانگ لی
امریکا انٹیلی جنس تعاون، جدید فوجی پلیٹ فارمز کی فروخت دوبارہ شروع کرے، مسعود خان
امریکا میں پاکستان کے ایلچی مسعود خان نے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کو چھوٹے ہتھیار اور جدید آلات فراہم کرے تاکہ آپریشن عزمِ استحکام کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کے ایک تھنک ٹینک، ولسن سینٹر میں امریکی پالیسی سازوں، اسکالرز، دانشوروں، اور کارپوریٹ رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’پاکستان نے دہشت گردی کے نیٹ ورکس کا قلع قمع کرنے کے لیے آپریشن عزمِ استحکم کا آغاز کیا ہے، اس کے لیے ہمیں جدید ترین چھوٹے ہتھیاروں اور مواصلاتی آلات کی ضرورت ہے۔
اس کے بعد کے سوال و جواب کے سیشن کے دوران، انہوں نے وضاحت کی کہ آپریشن عزم استحکام تین اجزا پر مشتمل ہے: نظریاتی، معاشرتی اور آپریشنل۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دو مرحلوں پر کام شروع ہو چکا ہے اور تیسرے مرحلے پر جلد عمل درآمد ہو گا۔
مسعود خان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکا کو مضبوط سیکورٹی روابط برقرار رکھنے، انٹیلی جنس تعاون کو بڑھانے، جدید فوجی پلیٹ فارمز کی فروخت دوبارہ شروع کرنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ”(یہ آپریشن) دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر علاقائی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے جس سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کو بھی خطرہ لاحق ہے۔
امریکا میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور امریکا تعلقات کے امکانات روشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات زمینی حقائق پر مبنی ہونے چاہئیں اور چند مسائل کی وجہ سے رکاوٹ نہیں بننا چاہیے، ایک یا دو مسائل کے باعث مجموعی تعلقات کو متاثر نہیں ہونا چاہیے۔
مسعود خان نے یہ بھی تجویز کیا کہ امریکا کو کابل میں اپنی سفارتی کوششوں میں پاکستان کو ایک پارٹنر کے طور پر سمجھنا چاہیے اور انسداد دہشت گردی اور افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے لیے تعاون کرنا چاہیے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور