Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان سکواڈ کا اعلان

Published

on

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے اعلان کیا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے شاداب خان انجری کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں، وکٹ محمد حارث کو بھی اس سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اسکواڈ میں عباس آفریدی، عامر جمال، ابرار احمد، وکٹ کیپر اعظم خان اور بابر اعظم شامل ہیں۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ فخر زمان، حارث رؤف، وکٹ کیپر حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، وکٹ کیپر محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر صاحبزادہ فرمان، سائم ایوب، زمان خان اور اسامہ میربھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ہمارے پانچ ٹی ٹوئنٹی ہیں، امید ہیں یہ کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے، البتہ پی ایس ایل تک حسنین اور نسیم شاہ دستیاب ہوں گے جب کہ احسان اللہ کو مزید وقت لگے گا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 12 جنوری کو ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین