ٹاپ سٹوریز
پاکستان سٹاک میں ریکارڈ تیزی پر ٹریڈنگ روکنا پڑ گئی، انڈیکس 44 ہزار تک پہنچنے کی توقع
کاروباری ہفتے کے پہلے روز توقع کے مطابق پاکستان سٹاک میں آغاز کے ساتھ ہی 100 انڈیکس تیزی کے ساتھ اوپر گیا اور انڈیکس 43 ہزار 721.92 تک پہنچا۔ اس اضافے نے پانچ فیصد کا بیرئیر مسلسل پانچ منٹ تک توڑے رکھا، جس پر ٹریڈنگ ایک گھنٹے کے لیے بند کرنا پڑی۔
اگر کے ایس ای 30 انڈیکس پچھلے کاروباری دن کی نسبت 5 فیصد اوپر یا نیچے ٹریڈ کرے تو تمام سکیورٹیز میں ٹریڈنگ ایک خاص وقت تک کے لیے بند کر دی جاتی ہے۔
عید کی چھٹیوں کے دوران جمعہ کو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 9 ماہ کے لیے 3 ارب ڈالرز کا سٹینڈ بائی معاہدہ ہوا جس کی وجہ سے سرمایہ کار مطمئن اور کاروبار میں تیزی نظر آئی۔
کاروبار ہفتے کے پہلے دن سرمایہ کار آٹو اسمبلرز، سیمنٹ، کیمیکل، کمرشل بینکس، تیل و گیس تلاش کمپنیوں کے شیئرز تیزی سے خریدتے نظر آئے۔
لیکسن انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر مصطفیٰ پاشا کا کہنا ہے کہ سٹینڈ بائی معاہدہ کے دو فائدے ہیں، پہلا یہ کہ پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی بجائے 3 ارب ڈالر ملیں گے، دوسرا فائدہ یہ کہ انتقال اقتدار کے دوران پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں ہوگا جو عام طور پر غیریقینی کا دورانیہ ہوتا ہے، اس عرصے میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مشکل ہوتے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے اب بے یقینی ختم ہوگی اور اس کے ساتھ پاکستان اضافی فنڈنگ بھی حاصل کر پائے گا۔ اس لئے درآمدات پر کڑے کنٹرول، روپے کی قدر میں تیزی سے مزید کمی اور ڈیفالٹ کے خدشات ختم ہوئے ہیں، کم از کم نئی حکومت سیٹل ہو کر آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کے لیے مذاکرات کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔
پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی کے ہیڈ آف ریسرچ سمیع اللہ طارق کا کہنا ہے کہ آج ٹریڈنگ میں تیزی آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے ہے، انڈیکس 44 ہزار تک پہنچنے کی امید ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور