Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹیکنالوجی

پاکستانی طالب علم اے آئی طبی تشخیص اور ٹی سی ایم کے انضمام سے انتہائی متاثر

Published

on

مریض کی زبان اسکین کرنے کے بعد، کیپسول نما  ایک "اے آئی ڈاکٹر” ڈیٹا کو کلاؤڈ پر اپ لوڈ کرے گا۔ نسخہ جاری ہونے کے بعد، آٹو ڈیکوکشن مشین مریضوں کے لیے جڑی بوٹیوں کی ادویات کو موثر اور سائنسی طریقے سے تیار کرنے میں مدد کرے گی، تاکہ موثر علاج کو  یقینی بنایا جا سکے۔

چین کی سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق چین کے صوبے جیانگشی میں  شنگھائی تعاون تنظیم فورم 2023 میں روایتی ادویات  سے متعلق جاری نمائش کے دوران، شرکا جدید ٹیکنالوجی اور روایتی ادویات کے امتزاج میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔

روایتی چینی ادویات کا علم حاصل کرنے والے ایک پاکستانی طالب علم فہد کبیر نے کہا کہ  اپ لوڈ کردہ بگ ڈیٹا کی مدد سے میری نبض کی رفتار خود بخود پلس ڈی ٹیکٹر کے ذریعے  معلوم کی جاسکتی ہے ‘اے آئی ڈاکٹر’ بہتر تشخیص اور علاج میں مدد کرسکتا ہے۔”جدید ٹیکنالوجی روایتی ادویات کو مزید "ذہین” بننے میں کس طرح مدد کرتی ہےیہ جاننا انتہائی دلچسپ ہے۔

موثر اور آسان طبی علاج کا تجربہ کرتے ہوئے، فہد کو ٹریسنگ سسٹم کا بھی علم ہے جوادویات کے مواد کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ روایتی چینی میڈیسن سائنس ٹیک انوویشن سٹی کے اسٹاف ورکر زینگ جی نے کہا کہ ڈاکٹرز کی تجویز کردہ جڑی بوٹیاں ڈیجیٹل مینجمنٹ پلیٹ فارم پر تلاش کی جا سکتی ہیں۔

پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری صحت رحمان شاہ نے شِنہوا کو بتایا کہ روایتی ادویات پر شنگھائی تعاون تنظیم فورم میں دنیا میں روایتی ادویات کو فروغ دینے کا پلیٹ فارم  قائم کیا ہے۔ چین اور پاکستان کے درمیان روایتی ادویات کے شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں۔

رحمان شاہ کے مطابق مستقبل میں زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلباء روایتی چینی ادویات سیکھنے کے لیے چین آئیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین