Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

بیرون ملک مقیم پاکستانی واپس آئے بغیر جائیداد کی خرید و فروخت کرسکیں گے، پنجاب حکومت کا قانون میں ترمیم کا فیصلہ

اوورسیز پاکستانی جائیداد کی خریدو فرخت کے  کے لئے سیل ڈیڈ(Sale Deed) کے لئے اپنے بیان سفارتخانے میں قلمبند کروا سکیں گے

Published

on

تارکین وطن کو بیرون ملک رہتے ہوئے قانونی پیچیدگیوں کے بغیر پاکستان میں جائیداد کی خرید و فرخت کی سہولت دینے کے لئے پنجاب حکومت نے  116سال پرانے قانون میں ترمیم کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے۔

رجسٹریشن ایکٹ1908کے سیکشن 31میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد کوئی بھی اوورسیز پاکستانی جائیداد کی خریدو فرخت کے  کے لئے پاکستان آنے کی بجائے سیل ڈیڈ(Sale Deed) کے لئے اپنے بیان وہاں پاکستانی سفارتخانے میں قلمبند کروا سکے گا۔

اس سے قبل رجسٹریشن ایکٹ1908کے سیکشن 31 کے تحت اوورسیز پاکستانی جائیداد خریدنے یا بیچنے کے لئے متعلقہ سفارتخانوں میں جاکر اپنا پاور آف اٹارنی رجسٹر کروا کر پاکستان بھجواتے تھے اور پھر پاکستان میں موجود جس شخص کے نام وہ پاور آف اٹارنی بھجوائی جاتی تھی وہ رجسٹرار کے روبرو جائیداد خرینے یا بیچنے کا مجاز مانا جاتا تھا۔

اس پرانے قانون کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنی جائیداد کی خرید و فروخت میں کئی مرتبہ قانونی پیچیدگیوں کے علاوہ بعض اوقات دھوکہ دہی اور فراڈ کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین