تازہ ترین
پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے، نئے پروگرام پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، آئی ایم ایف
آئی ایم ایف نے پاکستان کی موجودہ حکومت کی جانب سے کی گئی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نئے پروگرام پر بات چیت کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈائریکٹرجولی کوزیک نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
واشنگٹن میں ڈائریکٹرآئی ایم ایف جولی کوزیک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 190مارچ کو آئی ایم ایف اور پاکستان کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوا، معاہدے کے تحت پاکستان کو کُل تین ارب ڈالرکی ادائیگی ہوگی، توقع ہے رواں ماہ کےآخر میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ ہوگی۔
کوزیک نے کہا کہ نئی حکومت کی معاشی اصلاحات سےمتعلق کوششوں کو سراہتے ہیں، پہلے جائزے کے بعد پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کےساتھ آئندہ مہینوں میں نئےپروگرام پربات کرنےکوتیارہیں۔
آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا موجودہ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ اپریل میں ختم ہو رہا ہے جس کے بعد پاکستان آئی ایم ایف سے ایک طویل المدت معاہدے کی کوشش کر رہا ہے۔
نئے پروگرام کے تحت پاکستان ائی ایم ایف سے چھ ارب ڈالر حاصل کرنا چاہتا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور