Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دلچسپ و عجیب

سوشل میڈیا پر پان برگر کی دھوم لیکن ہضم ہونا مشکل

Published

on

بیف، چکن اور چپلی کباب کے بعد پان والا برگر بھی مارکیٹ میں آ گیا ہے اور سوشل میڈیا پر اس کی دھوم ہے۔

پان والا برگر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کو ہضم نہیں ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر برگر فروش برگر کو نئی جدت دیتے ہوئے پان والا برگر تیار کر رہا ہے۔

ویڈیو میں دکاندار کو برگر میں مختلف اجزاء جیسے کہ برفی، چاکلیٹ، چاکلیٹ سیرپ، بادام، مایونیز، پان کا پتا اور مختلف میٹھے مسالے استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین اور کھانے پینے کے شوقین افراد کو یہ فوڈ کمبینیشن بالکل پسند نہیں آ رہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین