تازہ ترین
پنکج ادھاس انتقال کر گئے
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2024/02/pankaj-adhas-passed-away.jpg)
غزل گائیک پنکج ادھاس آج پیر کے روز ممبئی میں انتقال کر گئے۔ پنکج ادھاس اپنی روح پرور غزلوں کے لیے جانے جاتے تھے۔
برسوں کے دوران، اُدھاس نے کئی گانوں کو اپنی آواز دی، جن میں چٹھی آئی ہے، جیئیں تو جیئیں کیسے، چپکے چپکے، اور آہستہ کجیے باتیں، نہ کجرے کی دھار، آپ جنکے قریب ہوتے ہیں، وہ لڑکی یاد آتی ہے، گھنگرو ٹوٹ گئے جیسے یادگار ہٹ شامل ہیں۔
گجرات کے جیٹ پور میں ایک موسیقار خاندان میں پیدا ہوئے، پنکج ادھاس نے اپنے کیریئر کا آغاز 1980 کے البم ‘آہٹ’ سے کیا۔ 2011 تک، انہوں نے 50 سے زیادہ البمز جاری کیے تھے۔ اُدھاس ان کے گانے، چٹھی آئی ہے، کے بعد گھر گھر پہچانے جانے لگے، جسے انہوں نے مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں گایا تھا۔
ادھاس نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے طور پر غزل گائیکی کا انتخاب کیوں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ریڈیو پر غزلیں سن کر بڑا ہوا ہوں اور اسی وجہ سے میں نے بطور غزل گائیک اپنے کیریئر کا انتخاب کیا۔ میرا ماننا ہے کہ غزلیں شاعری اور راگ کا بہترین امتزاج ہیں۔
گانے کے علاوہ، ادھاس کچھ فلموں میں بھی نظر آئے، جن میں ساجن اور یہ دلّی جیسی فلمیں شامل ہیں۔
اُداس کو 2006 میں موسیقی کے میدان میں ان کی خدمات کے لیے پدم شری سے نوازا گیا تھا۔
اُدھاس کی موت کی خبر ان کی بیٹی نایاب اُدھاس نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔ ان کی آخری رسومات 27 فروری بروز منگل ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور