Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مخصوص نشستوں پر فیصلے سے جزوی اتفاق کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

Published

on

The Election Commission summoned Maulana Fazlur Rehman for not holding the party election

سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا جمیعت علمائے اسلام سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے،اور اس فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی ائی کو کے ساتھ خیر سگالی کا اظہار کرتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اف پاکستان کے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بارے میں فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر حتمی رائے ائینی اور قانونی ماہرین ہی دے سکتے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں جماعتوں کے باہمی تعلقات میں بہتری کے لیے پیشرفت کی طرف مفید ثابت ہوگا،

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحفظات کو دور کرنے کے لیے مذاکرات ماحول تشکیل دینے میں مددگار ثابت ہوگا، جہاں تک نظرثانی اپیل کی کا تعلق ہے جمعیت علماء اسلام بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی،تاہم جمعیت علماء اسلام کے وہ بعض افراد جو اس فیصلے سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں انہیں انفرادی طور پراپیل کے حق کے استعمال سے نہیں روک سکیں گے،یہ ان کا حق ہوگا لیکن بطور جماعت ہم اپیل نہیں کریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین