Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پرویز الٰہی واپس آ جائیں گے، مونس اپنی الگ سیاست کریں، چوہدری شافع حسین

Published

on

مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے 3 بار پرویز الہٰی سے جیل میں ملاقات کی، چودھری پرویزالہٰی  پی ٹی آئی چھوڑدیں گے، مونس الٰہی اپنی الگ جماعت بنالیں یا پی ٹی آئی میں رہیں۔

نجی ٹی وی چینل نیو ٹی وی سے انٹرویو میں چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چودھری شجاعت  ، پرویز الہٰی کو واپسی کیلئے منانے میں کامیاب ہوگئےہیں، چودھری پرویز الٰہی کی سیاست اور ق لیگ میں واپسی کا فیصلہ چودھری شجاعت کریں گے۔

چوہدری شاعف حسین نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے ضمانت کیلئے  درخواست دی ہوئی ہے، پرویز الہٰی کے بیٹے نے ہی کہا تھا ہماری سیاست اپنی اپنی ہوگی، مونس الٰہی خاندان میں واپس آنا چاہیں تو ٹھیک، لیکن سیاست کیلئے اپنی الگ جماعت بنا لیں یا پی ٹی آئی میں رہیں،چوہدری شجاعت حسین کی خواہش ہے پرویز الہٰی جلد جیل سے رہا ہو جائیں۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ سیاسی خاندان کو ساتھ چلنا چاہیے، مونس الہٰی نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا ہے، چودھری سرور کا بہت پرانا تعلق ہے، انہوں نے بہت محنت کی ہے، مونس الہٰی سے ایک ڈیڑھ سال سے کوئی فون پر بھی کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

چوہدری شافع حسین  نے کہا کہ پرویز الہٰی نے ہی چوہدری شجاعت کو کہا تھا ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو وزیراعلیٰ کیلئے منائیں،جب شجاعت حسین  نے سب کو منا لیا تومونس الہٰی اور پرویز الہٰی بنی گالہ چلے گئے۔

اگلے الیکشن میں پارٹی کی پوزیشن پر بات کرتے ہوئے چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پلان ہے ق لیگ کو 10  سے20سیٹوں پر لے کر  جائیں، سیاست میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی آپشن کھلی رکھنی چاہئے،چاہتے ہیں ملک میں آزادانہ الیکشن ہوں اور سب کو پلیئنگ فیلڈ مہیا کی جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین