Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پرویز الٰہی ایک ماہ کے لیے کیمپ جیل میں نظربند

Published

on

سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہی کو پنجاب حکومت نے ایک ماہ کے لیے 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پرویز الہی کو ایک ماہ کے لیے تین ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج دو مقدمات اور غالب مارکیٹ میں درج مقدمے کا ذکر کیا گیا ہے۔ ‏جس کے مطابق آئندہ ایک ماہ کے لیے چوہدری پرویز الہی کیمپ جیل میں رہیں گے۔

‏نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کے خلاف تین مقدمات درج ہیں اور وہ پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما ہیں۔ وہ مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں اور ان کے خلاف کارروائی بھی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے امن امان کو نقصان پیدا ہو سکتی ہے لہذا ان کو نظر بند رکھا جائے۔

سی سی پی او لاہور کی جانب سے پرویز الہٰی کی نظر بندی کے لیے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ لکھا گیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین