پاکستان
پرویز الٰہی ایک ماہ کے لیے کیمپ جیل میں نظربند
سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہی کو پنجاب حکومت نے ایک ماہ کے لیے 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پرویز الہی کو ایک ماہ کے لیے تین ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج دو مقدمات اور غالب مارکیٹ میں درج مقدمے کا ذکر کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق آئندہ ایک ماہ کے لیے چوہدری پرویز الہی کیمپ جیل میں رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کے خلاف تین مقدمات درج ہیں اور وہ پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما ہیں۔ وہ مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں اور ان کے خلاف کارروائی بھی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے امن امان کو نقصان پیدا ہو سکتی ہے لہذا ان کو نظر بند رکھا جائے۔
سی سی پی او لاہور کی جانب سے پرویز الہٰی کی نظر بندی کے لیے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ لکھا گیا تھا۔