Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پرویز الٰہی 20 مقدمات میں ملزم نامزد، رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

لاہور ہائیکورٹ میں چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل پیش کردی گئی چوہدری پرویز الٰہی 20 کیسز میں نامزد ہیں۔

عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور میں درج تین مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے،چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف فیصل آباد کے چار کیسز میں نامزد کیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو راولپنڈی کے 11 مقدمات، ضلع اٹک کے ایک کیس میں نامزد کیا گیا ہے،چوہدری پرویز الٰہی کو گوجرانوالہ کے ایک کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔

جسٹس امجد رفیق نے آئی جی پنجاب کو کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا، پرویز الٰہی کی غیرقانونی بھرتی کیس میں ضمانت ہوگئی ہے لیکن انہیں نئے کیسز میں نامزد اور گرفتار ہونے کی وجہ سے رہائی نہیں ملے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین