پاکستان
پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع
انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی۔
انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔
انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین کی عدم دستیابی کی وجہ پر کیس کی سماعت ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ عدالت میں چوہدری پرویز الہیٰ کی حاضری لگائی گئی۔
عدالت نے چوہدری پرویز الہیٰ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 فروری تک ملتوی کردی۔