پاکستان
کوسٹ گارڈز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، اعلیٰ کارکردگی پر میڈلز دئیے گئے
کراچی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے دوران 416ریکروٹس پاس آوٹ ہوئے۔
پاکستان کوسٹ گارڈزکی پاسنگ آوٹ پریڈ کی پروقارتقریب ٹریننگ سینٹرکورنگی میں ہوئی،43ویں بیج کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے دوران 416 ریکروٹس پاس آوٹ ہوئے،پریڈ کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی تھے،سول،مسلح افواج کےاعلیٰ افسران،معززین اورپاس آوٹ ہونے والے ریکروٹس کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
دوران تربیت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والےریکروٹس کو میڈلزسےنوازاگیا،وفاقی وزیرداخلہ کا میڈیا سےبات چیت کے دوران کہناتھا کہ پاکستان کی سالمیت پرجوحملے کیے جارہے ہیں،ان کا مقابلہ کریں گے،ریاست پرکیے جانے والے حملے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے،الیکشن میں دوتین ماہ کی تاخیر کو تاخیر نہیں سمجھتا،کراچی کا امن پورے ملک سے جڑاہے،چینی اورآٹے کی اسملنگ کے حوالے سے کل بھی میٹنگ ہوئی تھی،تمام فورسز کو پابند کیا ہے کہ اشیا خورد ونوش کی اسمگلنگ کوروکا جائے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ ایک سال کے دوران کوسٹ گارڈز کی جانب سے 616ملین امریکی ڈالرزکی منشیات اور1077ملین روپے کی غیرقانونی اشیا کوپکڑکر380ملین روپے قومی خزانے میں جمع کروانے کا عمل کوسٹ گارڈز کےعملے کےغیرمتزلزل عزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی