کھیل
پی سی بی نے شان مسعود کا سنٹرل کنٹریکٹ اپ گریڈ کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کپتان شان مسعود کے سینٹرل کنٹریکٹ کو اپ گریڈ کرتے ہوئے انہیں ڈی سے بی کیٹگری میں کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ اپنی اس پالیسی کے تحت کیا ہے کہ اگر سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کوئی بھی کھلاڑی جو اے یا بی کیٹگری سے نیچے ہے اور وہ کپتان بنتا ہے تو اس کا کنٹریکٹ اس وقت تک بی کیٹگری میں کر دیا جائے گا جب تک وہ کپتانی کر رہا ہے۔
34 سالہ شان مسعود کو 15 نومبر کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا اور وہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023ء تک کپتان بنائے گئے ہیں۔
بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے شان مسعود 30 ٹیسٹ میچوں میں 1597 رنز بنا چکے ہیں اور بحیثیت کپتان ان کا پہلا اسائنمنٹ آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہے جو 14 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن اور تیسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی