تازہ ترین
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کو مرکزی قیادت نے ان ہاؤس تبدیلی سے منع کردیا
پیپلزپارٹی کی آزادکشمیر کی ان ہاؤس تبدیلی کی خواہش خواہش ہی رہی، زرائع کے مطابق آزادکشمیر میں ان ہاوس تبدیلی کی تجویز قیادت نے مسترد کر دی ہے۔پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی تنظیم کو عدم اعتماد لانے سے روک دیا،ذرائع
پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں آزادکشمیر میں ان ہاوس تبدیلی درست فیصلہ نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر نےان ہاؤس تبدیلی کیلئے ہوم ورک مکمل کر لیا تھا،پی پی آزاد کشمیر کی جانب سے ان ہاوس تبدیلی کی پلاننگ کئی ماہ سے کی جاری تھی،پیپلزپارٹی آزادکشمیر نے چند روز قبل قیادت کو تجویز پیش کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت نے آزادکشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کی تجویز یکسر مسترد کر دیا،آزادکشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر پیپلزپارٹی تقسیم تھی،ان ہاؤس تبدیلی کے حامی رہنما قیادت کو قائل کرنے میں ناکام رہے۔
پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے بعض رہنما تحریک عدم اعتماد لانے کے مخالف تھے،ان ہاؤس تبدیلی کے مخالف رہنماؤں نے قیادت کو مضمرات سے آگاہ کیا،موجودہ حالات میں آزادکشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی درست فیصلہ نہیں۔
پی پی ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر میں عدم اعتماد کی کوشش پر پی پی بارے منفی تاثر جائے گا،پی پی کی مرکزی قیادت نے پارٹی کو آزادکشمیر حکومت کا ساتھ دینے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ پارٹی آزادکشمیر حکومت کے استحکام میں کردار ادا کرے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور