پاکستان
پیپلز پارٹی والے ووٹوں کی بھیک مانگنے ہمارے دروازے پر نہ آئیں، مصطفیٰ کمال
ایم کیوایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی سے کہا ہے کہ وہ اعلان کرے ایم کیو ایم کے دروازے پر ووٹوں کی بھیک مانگنے نہیں جائے گی۔
کراچی کے علاقے شاہ فیصل ٹاؤن میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دشمنوں کے سارے پروپیگنڈے ناکام ہوگئے،کراچی والوں نے اپنا فیصلہ دیدیا ہے،مینڈیٹ کو چرانے کے لیے کی گئی سرمایہ کاری ضائع ہو گئی۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی گلا پھاڑ پھاڑ کر بتا رہی ہے ایم کیو ایم بری جماعت ہے،آج شاہ فیصل والو! تمہاری طرف پیپلزپارٹی کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں، پیپلزپارٹی والو! اعلان کرو ایم کیو ایم کے دروازے پر ووٹوں کی بھیک مانگنے نہیں جائینگے،آپ نے اقتدار کے حصول کیلئے قبرستان جا کرہمارے شہداء سے معافی مانگی ،پیپلزپارٹی والوں تم کتنے بد نصیب ہو ،سب کو نظر آ رہا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس شہر میں سب نے ایم کیو ایم کی آواز پر لبیک کہہ دیا،ایم کیو ایم 2013 کا مینڈیٹ واپس لینے جا رہی ہے،ایم کیو ایم 2013 میں 20 قومی اسمبلی کی سیٹوں میں سے 17 جیتی تھی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے بینر پر ایم کیو ایم کے نعرے درج ہیں،جو کسی اور کو ووٹ دینے کا سوچ رہا ہے وہ اپنی قوم سے بے وفائی کر رہا ہے،حقوق کے حصول کا واحد راستہ ایم کیو ایم پاکستان ہے،ہم پاکستان کے عوام کے اختیار کیلئے ہر دروازے پر جائیں گے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے کہہ دیا ہے کہ ہمارے پاس پیپلز پارٹی ووٹوں کیلئے نہ آئے،ہمیں محنت کے ساتھ اپنے مقدر پر مہر لگانی ہے،کراچی کو کراچی والے کراچی والوں کے حوالے کریں گے،اپنا ووٹ اپنوں کو دینا ہے اپنے لیے دینا ہے،8 فروری کا انتخاب، انقلاب بن کر ہماری اور آپکی تاریخ بنے گا،چمکتے چہرے بتا رہے ہیں کہ ایم کیو ایم جیت چکی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی