Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پیپلز پارٹی نے 15 سال حکومت کے دوران 50 ہزار ارب روپے خرچ کئے، صوبے کو صرف تباہی دی، مصطفیٰ کمال

Published

on

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کی پندرہ سالہ کارکردگی کو مسترد کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کی پریزنٹیشن کو محض تشہیری مہم قرار دے دیا۔ سینئر ڈپٹی کنوینئر سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے پندرہ سالہ دوراقتدار میں ترقیاتی کاموں کی مد میں اٹھارہ ہزار ارب روپے خرچ کئے ۔ اتنے پیسوں میں سندھ کو پچاس بار بنایا جاسکتا تھا ۔ اس جماعت نے صوبے کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ سندھ حکومت عوامی پیسہ اپنے تشہیر میں خرچ کررہی ہے۔

کراچی کے الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیئر ڈپٹی کنوینئر سید مصطفی کمال نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعلی سندھ کی پریزنٹیشن محض تشہیری مہم کی کڑی رہی ۔ سندھ حکومت عوامی پیسہ اپنے تشہیر میں خرچ کررہی ۔پوچھا جائے وہ پیسہ کس کا ہے؟
مصطفی کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے اپنے پندرہ سالہ دوراقتدار میں ترقیاتی کاموں کی مد میں اٹھارہ ہزار ارب روپے خرچ کئے ۔ اتنے پیسوں میں سندھ کو پچاس بار بنایا جاسکتا تھا
ایم کیو ایم قیادت نے کہا کہ رپورٹ میں سندھ کے گیارہ ہزار اسکولز کا شمار گھوسٹ فہرست میں ہے۔ مہنگائی کی طرح پیپلز پارٹی کی کرپشن بھی بڑھتی چلی جارہی
مصطفی کمال نے مزید کہا کہ سندھ کی آمدنی کا 99 فیصد ہم کما کر دیتے ہیں۔ بجٹ میں کراچی کے لیے صرف 33 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ پنجاب نے پندرہ فیصد ،خیبر پختوخواہ نے 17.5 فیصد اور سندھ نے پانچ فیصد لوکل گورنمنٹ کا بجٹ رکھا ہے ۔ ایم کیو ایم نے سندھ کی عوام کا ہمیشہ مقدمہ لڑا اور آئندہ بھی لڑتی رہے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین