پاکستان
پرویز خٹک نے عام انتخابات ملتوی کرنے کی تجویز دے دی
تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پچھلے 13 سال میں پی ٹی آئی کئ جتنے بھی پارٹی الیکشن ہوئے سب جعلی تھے، گوہر خان کے پاس پارٹی کا ممبر شپ کارڈ ہی نہیں،ہمارا خیال ہے کہ اتنی جلدی عام انتخابات نہیں کرانے چاہئیں۔
پرویز خٹک نے پشاور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ 2018 ءکے انتخابات میں جب پی ٹی آئی کامیاب ہوئی تو خیبرپختونخوا میں وہ کام نہیں کیا گیا جو کرنا چاہئے تھا،بنگلہ دیش ہم سے بہت آگے چلا گیا، ہمسایہ ممالک میں خوشحالی ہے پاکستان قرضوں پر چل رہا ہے، ہم جو قرضہ لیتے ہیں تو اس قرض کو ادا کرنے کےلئے اور قرضہ لیتے ہیں، ان حکمرانوں سے جب تک چھٹکا را نہیں پالیتے ترقی ممکن نہیں، وہ لوگ دعوے کررہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے جو طویل عرصہ سے اقتدار میں ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان کے ادارے تباہی کے دہانے پر ہیں لیکن حکمرانوں کے جہاز اور کارخانے ترقی کرتے جارہے ہیں، وفاق صوبے کے ساتھ زیادتی کررہا ہے، ماضی میں بھی یہی مسئلہ درپیش رہا،
پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کو دی گئی انٹرا پارٹی الیکشن کی دستاویزات جعلی تھی، آج ہونے والے انتخابات کے نتائج بھی جعلی ہیں، گزشتہ 13 سال سے جو انتخابات پارٹی میں کروائے گئے وہ سب جعلی ہیں، گوہر کو بحیثیت وکیل ڈیڑھ سال قبل میں نے پی ٹی آئی میں شامل کرایا، پی ٹی آئی میں اور بھی قابل اور پرانے ساتھیوں کو آگے لانا چاہئے تھا۔
پرویزخٹک نے عام انتخابات ملتوی کرنے کا خیال پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اپنا خیال ہے کہ اتنی جلدی انتخابات نہیں کرانے چاہئیں،پشاور: حلقہ بندیوں کے بعد 4 مہینے بعد الیکشنز ہونے چاہئیں، اس وقت میں اپنی پارٹی میں اچھے اور قابل لوگوں کو شامل کررہے ہیں، 2018ءمیں پی ٹی آئی اس لئے کامیاب ہوئی کہ پلاننگ میں نے دی تھی۔ 60 سے 70 فیصد حلقوں سے امیدوار ہمارے پاس آگئے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی