پاکستان
مخصوص نشستوں کے لیے سنی اتحاد کونسل کی پٹیشن پر پشاور ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل
سنی اتحاد کونسل کی جانب سے خواتین اور اقلیتوں کے لئے مخصوص نشستوں کے دائر کردہ کیس کے لئے پشاور ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجز بنچ تشکیل دے دیا گیا، جسٹس اشتیاق ابراہیم لارجر بنچ کے سربراہ ہونگے۔
سنی اتحاد کونسل کے کیس کی سماعت کے لئے پشاور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کے لئے 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا، 5 رکنی لارجر بنچ جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں کل 12 بجے کیس کی سماعت کرے گا۔
لارجر بنچ جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس اعجاز انور، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل ہوگا۔
بدھ کے روز کیس کی سماعت کے بعد جسٹس اشتیاق ابراہیم کے جاری تحریری فیصلہ میں چیف جسٹس سے کیس کی سماعت کے لئے لارجرز بنچ تشکیل دینے کی استدعا کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی تھی۔