کھیل

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 9 کے شیڈول اور وینیوز پر تحفظات کا اظہار کردیا

Published

on

پی ایس ایل کے نو یں ایڈیشن کے شیڈول پر پشاور زلمی نے اپنے تحفظات کا اظہار  کر دیا، انتظامیہ کے مطابق پشاور میں پی ایس ایل نوکے میچزکا انعقاد ہونا چاییے تھا، میچز شیڈول اور وینیوز پر شدید تحفظات ہیں۔

انتظامیہ پشاور زلمی کا کہنا ہے کہ  شیڈول کے تمام عمل میں نہ پشاور زلمی کوشامل کیا گیا اور نہ ہی شیڈول ریلیزکرنے سے قبل اعتماد میں لیا گیا،چار میچز راولپنڈی اور صرف ایک میچ کراچی میں شیڈول ہونے پر زلمی انتظامیہ مایوس ہیں۔

پشاور زلمی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیڈول ریلیز ہونے سے قبل ہی پشاور زلمی نے پانچ میچز پشاورسے قریب وینیو راولپنڈی اور کراچی میں زلمی سپورٹ ہونے کی وجہ سے تین میچز کی درخواست کی تھی، پشاور زلمی کے سپورٹر پشاور سے راولپنڈی آکر ہاؤس فل کرتے ہیں اور کراچی میں بھی پشاور زلمی کی بڑی فینز بیس موجودہے۔

پشاور زلمی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیڈول ریلیز ہونے کے بعد پشاور کے لاہورمیں شیڈول چار میچز کو کم کرکے پانچ میچز پنڈی اور تین کراچی میں کرانے کی درخواست کی گئی، پشاور زلمی انتظامیہ نے پی سی بی ہیڈ کوارٹر جاکر بھی اپنے تحفظات سے بورڈ حکام کو آگاہ کیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version