Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جیل میں قیدی کی سیاسی بات چیت پر پابندی کے خلاف درخواست 17 مئی کو سماعت کے لیے مقرر

Published

on

The case of Dr. Aafia Siddiqui's repatriation, you should consider it as a case of extending the tenure of the Army Chief, submit the answer soon, Justice Sardar Ijaz Ishaq.

جیل میں قیدی کی سیاسی بات چیت پر پابندی سے متعلق جیل رولز کی شق 265 کیخلاف شیر افضل مروت کی درخواست 17 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

شیرافضل مروت کی درخواست پر گزشتہ سماعت کاتحریری حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے درخواست کے ناقابل سماعت ہونے کا اعتراض اٹھایا گیا ہے،ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہے لہٰذا یہ درخواست لاہور ہائیکورٹ کا کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔

حکم نامہ میں کہا گیا کہ عدالتی معاون زینب جنجوعہ کے مطابق اسلام اباد کے قیدیوں کو بھی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں رکھا جاتا ہے،عدالتی معاون کے مطابق اسلام اباد کی عدالتوں کی جانب سے بھیجے گئے قیدی اسلام آباد کی عدالتوں کی کسٹڈی میں ہوتے ہیں۔

حکم نامہ میں کہا گیا کہ عدالتی معاون کے مطابق اڈیالہ جیل کا اسلام آباد سے باہر ہونا اسلام آباد ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار کو ختم نہیں کرتا،عدالتی معاون اور درخواست گزار وکیل کی جانب سے مزید گزارشات پیش کرنے کیلئے وقت مانگا گیا ہے،کیس کو 17 مئی 202 کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین