پاکستان
الیکشن ایکٹ ترمیم 2024 کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر
الیکشن ایکٹ ترمیم 2024 کے خلاف پاکستان بار کونسل کے چھ ممبران نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے،درخواست میں الیکشن کمیشن، وزارت قانون اور وفاق پاکستان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے،سپریم کورٹ وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو حالیہ ترمیم پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے۔
درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم آئین پاکستان کی مختلف شقوں سے متصادم ہے،الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی اور اختیارات کی تقسیم کے لیے خطرہ ہے،الیکشن ایکٹ میں کی گئی رمیم سپریم کورٹ کے 12 جولائی کو دیئے فیصلے کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا ماضی سے اطلاق سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں کی خلاف ورزی ہے،الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترمیم کا سیکشن چار آزاد امیدواروں کے خلاف امتیازی رویہ اور آئین کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہے، الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترمیم کا مقصد ایک خاص سیاسی جماعت کو نشانہ بنانا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی