Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست، علی امین گنڈا پور نے غیر مشروط معافی مانگ لی

Published

on

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈٖاپور نے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کیس میں اسلام آباد کی عدالت سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

وارنٹ منسوخی کی درخواست راجہ ظہورِ الحسن ایڈوکیٹ کے زریعے دائر کی گئی

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کبھی جان بوجھ کر اس عدالت میں پیش نہ ہونے سے گریز نہیں کیا،عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔

درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار انتخابی مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکا،عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ علی امین گنڈا پور کے 19 مارچ کو جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین