ٹاپ سٹوریز

پاناما کیس جے آئی ٹی کا والیم 10 جاری کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

Published

on

پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 جاری کرنے کے معاملے پر براڈ شیٹ کمپنی کی والیم 10 جاری کرنے کی درخواست  میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 22 اگست کو سماعت کرے گا۔

اس حوالے سے عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

براڈشیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ شریف خاندان کی غیر ملکی جائیدادوں کی تلاش میں نیب کی معاونت کی لیکن نیب نے جائیدادوں کی تلاش کا معاوضہ ادا نہیں کیا۔

واضح رہے کہ براڈ شیٹ نےبرطانیہ کی عدالت میں نیب کے خلاف واجبات کے حصول کیلئے مقدمہ دائر کیا تھا۔

براڈ شیٹ نےپانامہ جے آئی ٹی کاوالیم 10 فراہم کرنے کاحکم جاری کرنے کی استدعا کی تھی، براڈشیٹ کمپنی والیم 10 کو برطانوی عدالت میں بطور ثبوت پیش کرنا چاہتی تھی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version