Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب کی نگران حکومت کو کام سے روکنے کی پٹیشن عدم پیروی کی بنیاد پر خارج

Published

on

لاہور ہاٸی کورٹ نے پنجاب کی نگران حکومت کو کام سے روکنے کی درخواست،درخواست گزار کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر درخواست مسترد کر دی،درخواست عدم پیروی پر خارج کی گئی۔

درخواست گزار آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ آٸین کے مطابق نگران حکومت نوے روز سے زیادہ قاٸم نہیں رہ سکتی،پنجاب  کی نگران حکومت آٸینی مدت پوری کر چکی ہے۔

 آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا تھا کہ آٸینی مدت مکمل ہونے کے باوجود پنجاب نگران حکومت غیر قانونی طور پر کام کر رہی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ عدالت نگران حکومت کو کام سے روکنے کا حکم دے،عدالت نٸی نگران حکومت کے فوری قیام کا حکم دے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین