پاکستان
پنجاب کی نگران حکومت کو کام سے روکنے کی پٹیشن عدم پیروی کی بنیاد پر خارج
لاہور ہاٸی کورٹ نے پنجاب کی نگران حکومت کو کام سے روکنے کی درخواست،درخواست گزار کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر درخواست مسترد کر دی،درخواست عدم پیروی پر خارج کی گئی۔
درخواست گزار آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ آٸین کے مطابق نگران حکومت نوے روز سے زیادہ قاٸم نہیں رہ سکتی،پنجاب کی نگران حکومت آٸینی مدت پوری کر چکی ہے۔
آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا تھا کہ آٸینی مدت مکمل ہونے کے باوجود پنجاب نگران حکومت غیر قانونی طور پر کام کر رہی ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ عدالت نگران حکومت کو کام سے روکنے کا حکم دے،عدالت نٸی نگران حکومت کے فوری قیام کا حکم دے۔