ٹاپ سٹوریز
پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ
پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کر دیا گیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت 19روپے 95 پیسےاضافے سے 273روپے 70 پیسے ہوگئی ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ عوام کے لیے جو بہتر ہو سکتا ہے وہ کرنا چاہیے، ہماری آئی ایم ایف کے ساتھ پیٹرولیم لیوی سے متعلق کمٹمنٹ ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ملکی مفاد کو دیکھتے ہوئے کم سے کم قیمت بڑھائی جا رہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔
وزیر خزانہ نے یہ اعلان نہیں کیا کہ آیا مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوگرا ٹیم نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق قیمتوں میں کم سے کم ممکنہ اضافہ صارفین تک پہنچانے کی کوشش کی۔