Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

جسٹس طارق محمود جہانگیری کو نامعلوم افراد کی فون کالز اور موبائل فون پر پیغامات

Published

on

Social media campaign against Justice Tariq Mehmood Jahangiri, contempt of court case set for hearing

جسٹس طارق محمور جہانگیری کے ہائیکورٹ آفس کو مشکوک کال اور میسجز موصول ہوئے ہیں، عدالتی ذرائع کے مطابق مشکوک کال کرنے والے نے خود کو ڈی جی ایف آئی اے متعارف کرایا۔

تحقیقات کے بعد پتہ چلا ڈی جی ایف آئی اے نے کوئی کال نہیں کی ، مشکوک کال کرنے والا براہ راست جسٹس طارق جہانگیری سے بات کرنا چاہ رہا تھا ، مشکوک کال کے بعد جسٹس طارق جہانگیری نے رجسٹرار کو طلب کر لیا ہے۔

عدالتی ذرائع نے بتایا کہ مشکوک کال کے بعد جسٹس طارق جہانگیری نے رجسٹرار کو طلب کر لیا۔ جسٹس طارق جہانگیری نے ہدایت کی کہ رجسٹرار موبائل نمبر کے حوالے سے ایف آئی اے کو فوری رپورٹ کرے۔

عدالتی ذرائع نے بتایا کہ مشکوک کال 2 روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس طارق جہانگیری آفس کی گئی ،مشکوک نمبر سے جسٹس طارق جہانگیری کے موبائل نمبر پر مشکوک مسیجز بھی بھیجے گئے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین