Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پھولنگر: بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک شوہر اور ساتھی گرفتار

Published

on

قصور کے علاقے پھولنگر میں بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملزم کی فوری گرفتاری پر ڈی پی او قصور اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے ۔

ڈی پی او قصور  طارق عزیز کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر  Never Again مہم کے تحت صنفی جرائم کی روک تھام کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ قانونی کاروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

ڈی پی او قصور طارق عزیز کا کہنا ہے کہ پھولنگر کے علاقہ میں بیوی کی ناک اور کان کاٹنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا۔ متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈی پی او قصور کے مطابق مرکزی ملزم خاوند لطیف سمیت دو ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا گیا، جبکہ خاتون ملزم کی گرفتاری کیلئے  چھاپے جاری ہیں۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی ایس پی پتوکی متاثرہ خاتون کے گھر پہنچے ، تیمارداری کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

 

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین