Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

نوجوان

شہدا پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مزار قائد پر تصویری نمائش

Published

on

شہداء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارقائد پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ طلبہ نے تصویری نمائش کے ذریعے افواج پاکستان کے شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

بانی پاکستان کے مزار پر قائد مزار مینجمنٹ بورڈ اور کراچی کے مختلف معروف اسکولوں کے اشتراک سے تقریب منعقد کی گئی،جس میں تقریری مقابلوں کے علاوہ اسکول کے بچوں نے ٹیبلوز پیش کیے۔

تقریب سے اظہارخیال کرتے ہوئے وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود عراقی کا کہنا تھا کہ ہماری بہادر افواج،وطن پاک کی طرف بُرے ارادے سے اٹھنے والے قدم کو آہنی ہاتھوں سےناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سید اشرف علی شاہ نے کہا کہ یقین کامل ہے کہ پاک فوج پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے عزائم خاک میں ملانے پہاڑوں جیسا عزم رکھتی ہے،ہماری فوج جذبہ ایمانی سے سر شار ہے،اب اس کے اسلحہ خانے میں جدید ترین اور تباہ کردہ ہتھیاروں کے اضافے سے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگیاہے،6 ستمبر کادن ہمیں اتحاد اور حب الوطنی کی طاقت کی یادبھی  دلاتا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر لیاقت مرزا نے کہا کہ مقامی وسائل پر انحصار کرتے ہوئے بے مثالی دفاعی قوت کی بھرپور صلاحیت رکھنے کے باو جود پاکستان ایک پُر امن ایٹمی طاقت اور اسلامی دُنیا کا اہم مُلک ہے۔دُنیا میں امن کے قیام کے لئے افواج ِپاکستان نے اقوام متحدہ کے دستوں کے ساتھ مل کر بے مثال کردار ادا کیا ہے اور خاص طور پر جنوبی ایشیاء میں خاص اہمیت رکھنے کے باوجود پاکستان کی قربانیاں امن قائم رکھنے کے لئے کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہیں۔

انجینئر عبد العلیم شیخ، ریزیڈنٹ انجینئر، مزارِ قائد مینجمنٹ بورڈنے کہا کہ بانی پاکستان حضرت قائد اعظم ؒ کے قول اتحاد، تنظیم اور یقین ِ محکم پررہتے ہوئے ہماری افواج اپنی فضاؤں، ارض پاک  اور اپنے سمندروں کی حدود کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔اُمید ہے کہ ہمارے ازلی دشمن کو چشم کشا پیغام بھی مل گیا ہوگا اوراب وُہ یقینا سرحدوں پر جارحیت سے باز آنے میں عافیت سمجھے گا۔

پروگرام میں آرٹ گیلری کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں طلبہ نے اپنے ہاتھوں سے تصاویر کے ذریعے افواجِ پاکستان کے شہدا ؤں اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، جسے ماہرینِ تعلیم، والدین اور طلبہ نے بے حد معلوماتی قرار دیتے ہوئے انتہائی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

مہمانان نے تصویری نمائش کے اسٹال کا تفصیلی دورہ کیا اور حاضرینِ محفل کو ماہرِ تعلیم ارشد ملک نے نمائش میں موجود تصاویر کے بارے میں مُفید معلومات فراہم کیں۔

تقریب کا اصل مقصد، طلبہ میں جذبہ حب الوطنی پیدا کرنا اور افواجِ پاکستان کے شہداؤں اور غازیوں کے بارے میں آگاہی دینا اوران کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔تقریب اختتام پر عمده کارکردگی پیش کرنے والے طلباء و طالبات میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین