ٹاپ سٹوریز

پی آئی اے غیریقینی صورتحال سے دوچار، ٹکٹ ریفنڈ کے لیے بکنگ دفاتر پر رش بڑھ گیا

Published

on

قومی ایئرلائن کی مشکلات میں بے گناہ اضافہ ہو گیا،غیر یقینی صورتحال کے باعث مسافروں نے پی آئی اے کے ٹکٹس خریدنا بند کر دیئے، پہلے سے خریدے گئے ٹکٹس بھی منسوخ کرائے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی یومیہ پروازیں منسوخ ہونے سے مسافروں نے ٹکٹیں خریدنا بند کردیں، پی آئی اے کی پہلے سے فروخت شدہ ٹکٹوں میں بڑے پیمانے سے کینسل کرانا شروع کردیں ،  پی آئی اے کے بکنگ افسز پر ریفنڈ کے لیے مسافروں کا رش بڑھ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن لاین کو ٹکٹوں کے ریفنڈ کے لیے بھی اداءیگیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، قومی ایئرلائن کی ٹکٹوں کی فروخت یومیہ کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،غیر یقینی صورتحال کے باعث سب سے زیادہ ٹکٹوں کی کنسیلیشن انٹرنیشنل سیکٹر میں آرہی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے نے آج کی ادائیگی کے لیے اب تک 5 کروڑ 90 لاکھ کی ادائیگی کی ہے، ایندھن دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے 7 روز کے دوران پی آئی اے کی 150 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں،پروازوں کے منسوخ ہونے 7 روز میں پی آئی اے کو دو ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، منسوخ ہونے والی پروازوں میں ڈومیسٹک اور بیرون ملک کی پروازیں شامل ہیں۔

پی ایس او نے نادہندہ ہونے پر ایندھن کی فراہمی روکی تویومیہ بنیادوں پر ایندھن کی خریداری کا بندوبست طے پایا،پی ایس او سے ایندھن کی یومیہ ادائیگی سے ایرلائن کے کیش فلو میں بھی مسائل آئے،یہ پہلی بار ہوا ہے اچانک پی ایس او نے ایک دن ادائیگی نہ کرنے پر پی آئی اے کو طیاروں کے لیے ایندھن فراہمی بند کی

قومی ایئرلائن نے آج صرف 5 کروڑ 90 لاکھ کی ادائیگی کی ہے، پی آئی اے کو آج آپریشن جاری رکھنے کے لیے کم از کم 10 کروڑ کی ادائیگی کرنی ہے، پی ایس او کی جانب سے آج سہ پہر 3 بجے تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، پی ایس او ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صرف 20 پروازوں کو فیول دیا جائے گا۔تین بجے تک ادائیگی کی صورت میں مزید ادائیگی کے تناسب سے فیول دیا جائے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version