Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جدہ ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز 45 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ، ایک مسافر کی میت 3 دن بعد لائی جائے گی

Published

on

جدہ ائیرپورٹ رن وے پر ایگزلری پاوریونٹ(اے پی یو)کےبورڈنگ برج سے تصادم کی حامل پرواز45گھنٹے تاخیر سے پاکستان روانہ ہوئی،پروازمسافروں میں شامل انتقال کرجانے والے پسنجر کی میت 3روز بعد وطن واپس لائی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کی پروازپی کے 760کو جدہ سے پاکستان(لاہور)کے لیے جمعرات کی شب 11بجےروانہ ہونا تھا،تاہم جہاز کی روانگی سے پش بیک کے دوران اے پی یو(طیارے میں نصب پاوریونٹ)کے تصادم کی وجہ سے فائربوٹل چل گیا،جس کی وجہ سے ایک دوسری فائربوٹل پاکستان سے روانہ کی گئی،جس کی وجہ سے پروازمیں مسلسل تاخیر ہوئی۔

ہوٹل منتقل کیے گئے متاثرہ پروازکے200کے لگ بھگ مسافروں میں ذقیس احمد نامی مسافرجمعے کی شب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیاتھا۔

اس دوران جہاز کی روانگی میں 45گھنٹے کی تاخیرہوئی،ترجمان پی آئی اے کے مطابق مذکورہ طیارے کو ہفتے کی شب پاکستان روانہ کردیاگیا،جہاز کے فوت ہوجانے والے مسافرکی میت 3روزبعدپاکستان پہنچائی جائیگی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین