Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی سے مدینہ جانے والے قومی ایئرلائن کے جہاز کی ونڈ اسکرین دوران پرواز چٹخ گئی، واپس اتار لیا گیا

Published

on

پی آئی اے کی کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز کو ٹیک آف کے بعد فنی خرابی کے سبب دوبارہ جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پراتارلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے 743 کوٹیک آف کے پونے گھنٹے بعد فنی خرابی کے سبب واپس جناح ٹرمینل پراتاراگیا،دوران پروازجہاز کی ونڈ اسکرین چٹخ گئی،جس کی وجہ سے پروازکو مسافروں کے تحفظ کے پیش نظرجاری رکھنا ممکن نہیں تھا۔

ذرائع کے مطابق عمرہ زائرین کی پروازدن ساڑھے تین بجے روانہ ہوئی تھی،ابتدا میں خرابی کی شکارپرواز کے مسافروں کو لاونج میں منتقل کیاگیا بعدازاں فنی خرابی دورہونے میں مسلسل تاخیر کے بعد مسافروں کو ہوٹل روانہ کیاگیا۔پرواز کی دوبارہ مدینہ روانگی کے لیے رات 12بجے کا وقت دیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کی تیکینکی خرابی دور کرنے کے لیے پی آئی اے کے انجیئرز اوراورٹیکنیکل ٹیم معائنہ کیا،خرابی دورہونے کے بعد پرواز کو روانہ کردیا جائےگا،متاثرہ پرواز کے مسافروں کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین